کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں بھاری اضافے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک ماہ کے لیے مانگا ہے ۔
من و عن اضافے کا کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر بھی سماعت یکم مارچ کو ہی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
