آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا پنجاب میں 85 سی این جی اسٹیشن کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سی این جی بحال ہونےسے مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو جائے گا۔
سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ امپورٹ بل میں اربوں روپے جبکہ آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ گیس بندش سے چار سو پچاس ارب کی صنعت متاثر ہوتی ہے، اس مستقل حل نکالا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی نہ منگوانے سے گیس سیکٹر تباہ ہو رہاہے، گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے اس لیے غیر یقینی صورتحال کو ختم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
