Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

Now Reading:

پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرزنے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس اضافے سے نقل و حمل بھی مہنگی ہوگی جس کے سبب مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

لاہورسے گوجرانوالہ کا کرایہ 200 روپے بڑھا کر 300 روپے کر دیا جبکہ لاہورسے سیالکوٹ کا کرایہ 300 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہورسے فیصل آباد براستہ موٹروے کا کرایہ 600 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا، لاہور سے فیصل آباد براستہ جی ٹی روڈ کا کرایہ 500 روپے، لاہور سے ملتان کا کرایہ 1200 روپے کر دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ سروس کے افتخار احمد کا کہنا ہے دوسرے صوبے سے آنے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا جس کا بوجھ بھی عام عوام کے کندھوں پر پڑے گا۔

Advertisement

دوسری جانب شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں نے گزشتہ روز صبح سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات محسوس کرنا شروع کردیے۔

علاوہ ازیں مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا۔

انکا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے، قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 25 فیصد کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.

انکا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو  22 فروری کو  گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیے: پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ

واضح رہے کہ حکومت نے 2 روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا تھا۔

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہیں۔

حکومت کا جواز ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اس وقت بلند ترین سطح پر موجود ہیں۔ اس لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر