
حیدرآباد میں آٹے کا بحران برقرار ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں۔
حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے چکی اور دکانوں پر قیمتوں پر عملدرآمد کے بجائے عوام کو لالی پاپ دینا شروع کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے 70 مقامات پر آٹے کے سستے اسٹال لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلا550 روپے میں فروخت ہورہاہے۔
مزید پڑھیے: حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار ٹن رعایتی قیمت آٹے کی سپلائی
دوسری جانب خریداروں کا کہنا ہے کہ چکی اور دکان مالکان سرکاری قیمت نظر انداز کرکے 10 کلو کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اسٹالز کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، وہ کئی دنوں تک غائب رہتے ہیں۔ ایک ماہ کے بعد اسٹال لگے ہیں کل پھر غائب ہوجائیں گے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ چکی اور دکان مالکان سے سرکاری قیمت پر فروخت پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News