Advertisement
Advertisement
Advertisement

7500، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ

Now Reading:

7500، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ
7500، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ

7500، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 7500، 1500، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 تھی لیکن اب اس مالیت کے تمام بانڈز 30 جون 2022 تک کیش کرائے جاسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے ملک کی تمام بینکوں اور ان کی شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون 2022 تک پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کریں۔

حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع ان لوگوں کی سہولت کے لیے کی گئی ہے جن کے پاس اب بھی پرائز بانڈز موجود ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لئے ساڑھے 7 ہزار ، 15 ہزار، 25 اور 40 ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے دی گئیں شرائط پر عمل کے تحت پرائز بانڈز واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر