تحریک عدم اعتماد کی سیاسی کشمکش میں عوام کا کوئی پرسان حال نہ رہا، رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پھل اور سبزیوں کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔ آڑھتی مافیا نے اسٹاک کیے ہوئے پھل کی قیمتیں دگنی کردیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ آڑھتیوں نے منڈی میں قیمتیں بڑھا دی ہیں سیب کا کریٹ 1700 روپے سے بڑھ 2200 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 220 روپے کلو فروخت ہونے والا سیب 260 سے 280 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
کیلا 20 روپے اضافے سے 160 سے بڑھ کر 180 روپے فی درجن میں فروخت ہورہا ہے ۔
گزشتہ سال کی نسبت کجھور 50 روپے اضافے سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
آلو اور پیاز کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد آلو اور پیاز کی قیمت فی کلو 60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ٹماٹر 40 روپے اضافے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
کوکنگ آئل 15 روپے اضافے سے 480 روپے فی کلو اور گھی 470 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
چنے اور بیسن کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سیاسی کشمکش میں ناجائز منافع خور سرگرم ہوگئے ہیں۔ماہ رمضان میں بڑھتی مہنگائی میں اشیائے ضروریہ بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
