
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 2020 کی ٹاپ 25 کمپنیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے سال 2020 کی ٹاپ 25 کمپنیز کے لیے ایوارڈز کے وصول کنندگان کا اعلان کردیا ہے۔
اسم ایوارڈ کے لیے کلیدی پیشگی شرائط میں چند چیزیں شامل تھیں۔
ٹوٹل شیئر ہولڈر ریٹرن (ٹی ایس آر)، سال کے دوران مجموعی تجارتی دنوں کے کم از کم 50 فیصد دنوں میں شیئرز کی لازمی ٹریڈنگ ہو۔
ایکسچینج میں ڈیفالٹرز کے طور پر موجود نہ ہو یا اس کے شیئرز کی ٹریڈنگ مذکورہ سال کے دوران لسٹنگ کمپنیوں اور ایکسچینج کے سیکیورٹیز ریگولیشنز کی خلاف ورزی کے باعث معطل نہ کی گئی ہو۔
اس سال (ایس ڈی جی ایس) پر تغیر پذیری اور رپورٹنگ کے لیے مخصوص ویٹیج بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایکس 1978 سے اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز سے نوازتا رہا ہے۔
وہ کمپنیاں جنہوں نے اپنی کارپوریٹ گورننس، مالیاتی کارکردگی کے لحاظ سے شاندار کارکردگی دکھائی ہو اور شیئر ہولڈر کی قدر میں اضافہ کیا ہو وہ ٹاپ 25 کمپنیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News