
کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے سربراہ کی قیادت میں 4 رکنی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ریکوڈک سائیٹ کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کمپنی کے حکام خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پہنچے۔
بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بیسٹرو اور دیگر حکام نے ریکوڈک سائیٹ کا معائنہ کیا۔
بیرک گولڈ کے افسران کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مارک بیسٹرو نے ریکوڈک کے حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستان پر عائد 11 ارب ڈالرز کا جرمانہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔
ریکوڈک پراجیکٹ پر تاریخی معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اس معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔
کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ نے 11 ارب ڈالرز کے جرمانے کی تلافی کے ساتھ ساتھ 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور افغانستان سے متصل سرحدی ضلع چاغی میں ریکوڈک پراجیکٹ پر دس سال سے تنازع کی وجہ کام بند تھا ۔
پلاننگ کے مطابق پراجیکٹ پر کام کے آغاز کے چھ سال میں پیداوار شروع ہوجائے گی ۔ ملازمتوں کے آٹھ ہزار سے زائد مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
ریکوڈک معاہدے میں علاقے کو ترقی دینے کا پیکج بھی شامل ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News