
حکومت نے پیٹرول اور بجلی کے بعد قوم کے لیے ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری کرلی۔
ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکا منصوبہ بنایا ہے جس کی آئندہ ہفتے ای سی سی کے اجلاس میں منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے جس میں سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ گھی کے لیے 4 ارب 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے، آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی جبکہ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ اور سیلہ چاول پرایک کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔
ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر 76 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News