گورنراسٹیٹ بینک رجا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کی بیش بہا صلاحیت موجود ہے۔
کراچی میں سروس لانگ مارچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ماضی میں کئی وجوہات کے سبب ہم اپنی صلاحیت سے بھرپورفائدہ حاصل نہ کرسکے۔
رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا قیمت و مالی استحکام اور نمو کا ویژن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے دوران کاروباری طبقے میں خوف تھا، اسٹیٹ بینک نے اس وقت سرمایہ کاری کے لیے ٹرف اسکیم فراہم کی جس کے تحت اب تک 435 ارب روپے قرض کی منظوری دی جا چکی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سروس لانگ مارچ نے بھی ٹرف اسکیم سے قرض لے کر ایکسپورٹس کا منصوبہ لگایا ہے۔ سروس لانگ مارچ ہماری ایکسپورٹس کو تنوع فراہم کرے گا۔
رضا باقر نے کہا کہ پاکستان عالمی ویلیوچین کا حصہ کیسے بنے، سروس لانگ مارچ اس کی اچھی مثال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
