Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

درآمدات کو کم کر رہے ہیں برآمدات بڑھا رہے ہیں،  مشیر تجارت

Now Reading:

درآمدات کو کم کر رہے ہیں برآمدات بڑھا رہے ہیں،  مشیر تجارت
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ درآمدات کو کم کر رہے ہیں برآمدات بڑھا رہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق داؤنے پیٹروکیمیل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلین ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کرہا تھا، اب ہم موبائل فون پاکستان میں مینوفیکچر کررہے ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہر ماہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے، ہماری آئی ٹی انڈسٹری میں 47 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کے بعد ہم بہتر پوزیشن میں ہونگے، پیٹروکیمیل بہت اہم سیکٹر ہے یہ ہی ہمارا مستقبل ہے، سب کی مشترکہ کاوشوں سے ہم اس انڈسٹری کو آگے لے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے سفیر سوہ سنگ پئو نے پاکستان پیٹروکیمیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوریا میں صنعتی انقلاب کے تجربات سے پاکستان بھی استفادہ کرسکتا ہے، کوریا نے 60 کی دھائی کی جنگ کے بعد انقلابی اقدامات کئے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ کوریا کے موثر اقدامات سے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوئے، پاکستان اور کوریا پیٹروکیمیکل سمیت ہر شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد ظفر احسن  نے کہا کہ پاکستان پیٹروکیمیکل پالیسی کا آئندہ چند روز میں اعلان کردیا جائے گا، موثر اقدامات سے پیٹروکیمکل کے شعبے میں 3 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
پیٹرول کتنا سستا ہورہا ہے؟ ناقابل یقین خبر آگئی
نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی
نئے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق تجاویز سامنے آگئیں
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر