Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

Now Reading:

حکومت کا عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

حکومت  نے عوام  کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ہوا جس  میں مختلف وزارتوں کی سمریز پر غور کیا گیا۔

ای سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ   وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی  کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری  دے دی گئی ہے۔ یہ ریلیف مارچ سے جون 2022ء تک چار ماہ  کے لیے دیا جائے گا۔

ای سی سی نے اوورسیز پاکستانیوں  کے لیے کامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری  بھی دے دی۔

اجلاس میں  کم آمدن تارکین وطن  کے لیے سود سے پاک قرضے فراہم  کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔ پروگرام کے تحت 10 ہزار 180 افراد کو 3 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 136 ارب روپے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں 8.28 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری بھی  دی گئی  ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔

ای سی سی نے امپورٹ سینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء میں ترامیم کی منظوری  بھی دے دی۔

ای سی سی کی توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی کی منظوری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم کے پیٹرولیم ریلیف کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیزکو قیمتوں کا فرق حکومت ادا کرے گی۔

اجلاس میں او آئی سی کے وزرائے  خارجہ اجلاس  کے لیے 42.89 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Advertisement

ای سی سی  نے تخفیف غربت و سماجی بہبود ڈویژن  کے لیے 4.75 کروڑ کی گرانٹ کی  بھی منظوری دی۔ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر اصل اور سود کی ادائیگی کے لیے 135 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی  بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر