
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تیل کمپنیز اور ریفائنریز نے تحفظات کا اظہار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق تیل کمپنیز اور ریفائنریزنے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا جس میں تیل کمپنیز اور آئل ریفائنریز کے سربراہان شریک ہوں گے۔
چیئرمین اوسی اے سی، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کمپنیزکے تحفظات دورکرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل اور تیل کمپنیز اور ریفائنریز کے قیمتوں میں کمی پر تحفظات زیر غور آئیں گے ۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ ایکس ریفائنری قیمت ،ڈپو پرائس اور کمپنیزکو معاوضے کے اموربھی زیر بحث آئیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News