Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے تاکہ امن اور تجارت فروغ پا سکے، عبدالرزاق داؤد

Now Reading:

عالمی کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے تاکہ امن اور تجارت فروغ پا سکے، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ عالمی کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے تاکہ امن اور تجارت فروغ پا سکے۔

وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کی سی پیک پر سالانہ انڈسٹریل کوآپریشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں کانفرنس میں چائنہ کے قونصل جنرل لی بائی جان اور چیف سیکریٹری ممتازعلی شاہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد کا کہنا تھا کہ عالمی کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے تاکہ امن اور تجارت فروغ پا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی مدد سے دونوں ممالک کو عالمی، ملکی اورعلاقائی تجارتی مواقع میئسر ہوں گے، سی پیک امریکہ اور روس سے تجارتی تعلقات کوبہتر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement

گذشتہ تین سال سے سی پیک پر مسلسل کام کررہے ہیں، پاکستان اپنی تیار کردہ مصنوعات کو ایکسپورٹ کرے گا جبکہ آئندہ بجٹ میں ڈیوٹیزکو ختم کریں گے تاکہ ایکسپورٹ بڑہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، سی پیک سے پاکستان اور افغانستان کے مابین بھی تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں، گذشتہ دو سالوں سے ترسیلات زر میں بہترین اضافہ ہوا ہے۔

سال 2020ء معاشی لحاظ سے مشکل تھا لیکن الحمداللہ اب صورتحال بہت بہتر ہے اوراب ہم ٹریک پر ہیں جس کا اعتراف دنیا کررہی ہے جبکہ ہمارے پاس بہترین مواقع موجود ہیں۔

کانفرنس سے خطاب میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سی پیک ایک کامیاب منصوبہ ہے جبکہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

سندھ میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور پاور سیکٹر میں بہترین مواقع ہیں اور حکومت سندھ نئی سرمایہ کاری کے لئے مکمل تیار ہے، بورڈ آف انویسمنٹ کے ساتھ حکومت سندھ کامیاب منصوبے کرچکی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔

خالد منصور نے کہا کہ بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے چین سے بات کی ہے، اب ملک میں بجلی کا بڑا بحران نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سی پیک کو بند کرنے کی باتیں ہوئی جو سراسر غلط تھی، ایم ایل ون پر کچھ تحفظات رہے لیکن وزیر اعظم کے دورے سے جلد کام شروع ہونے کی امید جاگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
پیٹرول کتنا سستا ہورہا ہے؟ ناقابل یقین خبر آگئی
نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی
نئے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق تجاویز سامنے آگئیں
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر