
یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ کئی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چھاپہ مار کر اشیاء کو قبضے میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ غیر معیاری اشیاء کی خریداری کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے منیجرز کے خلاف کارروائی بھی تعطل کا شکار ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پروکیورمنٹ کرنے والا افسر جوابدہ ہے کہ کیسے غیر معیاری اشیاء کی خریداری کی گئی ہے۔
غیر معیاری اشیاء میں بیسن اور دالوں سمیت مصالحہ جات، مشروبات اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News