
پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے براہ راست باکو پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آذربائجان کے سفیر خضرفرہادوف نے لاہور ایئرپورٹ پر کیک کاٹ کر افتتاح کیا۔
پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک سمیت اسٹیشن مینیجرعلی اصغرزیدی نے بھی اتففاحی تقریب میں شرکت کی۔
اسٹیشن مینجر علی اصغر زیدی نے بتایا کہ افتتاحی پرواز پر 173 مسافروں کی بکنگ ہوئی جسے پی آئی اے کے سینئیر کپتان نبیل جاوید پی کے 6159 کو لے کر باکو روانہ ہوئے ہیں۔
Advertisement#PIA will operate 1st ever direct flight to #Baku, the capital of #Azerbaijan, expanding our wings and to bring in new holidays destinations for our valued customers. Looking forward to establishing a new connection @BilalHayee @ForeignOfficePk @PakinAzerbaijan https://t.co/plsVSBDygS
— PIA (@Official_PIA) March 14, 2022
دوسری جانب پی آئی اے نے اسلام آباد سے کاشغر کے لئے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا۔
یاد رہے کہ پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائیرلائن ہے جو کاشغر کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔
پاکستان سے کاشغر کے لئے دس خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اکتیس مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لئے ائیر بس طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی اور پی آئی اے کو اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News