پاکستان شوگر ملز ایسویشن (پنجاب زون) کا کہنا ہے کہ شوگر ملیں کاشتکاروں کو باقاعدگی سے ادائیگیاں کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسویشن (پنجاب زون) نے پریس ریلیز کے ذریعے محکمہ خوراک کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے کماد کے کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔
ایسویشن کے ترجمان نے یہ واضح کیا کہ یہ رپورٹ سراسر حقائق کے منافی ہے کیونکہ تمام کاشتکاروں کو ان کے گنے کی فوری ادائیگیاں کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے کسانوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں موصول ہوئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ صرف پنجاب کی شوگر ملیں کسانوں سےسیزن کے دوران تقریباً 300 اَرب کا گنا خریدتی ہیں اور 20 اَرب کی ادائیگی نہ کرنے کامن گھڑت الزام لگانا صرف شوگر ملوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اب جبکہ کرشنگ سیزن اپنے اختتام کے قریب ہے تو اس قسم کی بے سروپا رپورٹس جاری کرنا کاشتکاروں اور شوگر ملوں کے باہمی تعلق کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News