Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے ضلعی سطح پر گندم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی

Now Reading:

سندھ حکومت نے ضلعی سطح پر گندم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی

سندھ حکومت نے گندم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ حکومت نے گندم کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں  گندم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی ہے، تمام اضلاع میں قائم چیک پوسٹیں بھی ختم کردی گئیں۔

محکمہ خوراک کی جانب سے تمام ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایات جاری کردی  گئیں۔

تاہم  گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی برقرار رہے گی۔ گندم کی بین الصوبائی ترسیل روکنے کے لیے صوبائی سرحدوں پر چیک پوسٹیں بدستور قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی،گندم اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے 21 چیک پوسٹیں قائم

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ضلع سے دوسرے میں گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ کراچی ، حیدرآباد ، مٹھی اور سکھر سمیت کئی شہروں میں  آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گندم کی ترسیل پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر