
پی آئی اے کے فضائی عملے پر دوران پرواز روزے رکھنے پر پابندی
کراچی: پی آئی اے نے فضائی عملے پر دوران پرواز روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی نے طبی پیچیدگیوں کو جواز بناکر فضائی عملے کے دوران پرواز روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن کی تصدیق کردی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی ممبر روزہ رکھنا ضروری سمجھتا ہے تو اسے چھٹی پر جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا اہم اقدام
واضح رہے کہ دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز میں اس وقت کریو عملے کے لیے روزے رکھنے کی پابندی عائد ہے جبکہ اس کا اطلاق پی آئی اے اور ایمریٹس پر نہیں ہوتا ہے۔
تاہم اب پی آئی اے کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے بھی قومی ایئرلائن میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News