
گزشتہ 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارچ کے مہینے میں کاروں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔گزشتہ ماہ گاڑیوں کے 27 ہزار 131 یونٹس فروخت ہوئے۔
مالی سال کے 9 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت 52 فیصد بڑھ گئی ہے۔گزشتہ 9 ماہ کے دوران 2 لاکھ 5 ہزار 364 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
مارچ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مارچ کے مہینے میں 5 ہزار 651 یونٹس فروخت ہوئے۔
مالی سال کے 9 ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی مجموعی فروخت 13 فیصد اضافے سے 41 ہزار 603 یونٹس رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News