
مہنگائی کے طوفان نے پاکستان میں قوت خرید میں 37 فیصد تک کمی واقع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے آئندہ 2 سال کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔
عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی شرح نمو کے مسائل کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال 5.6 فیصد کی شرح نمو حاصل کی گئی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کورونا کے دوران معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئےتاہم عالمی منڈی میں افراط زر کا نقصان پاکستان کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑا۔
عالمی بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ صارفین کی قوت خرید 34 سے 37 فیصد تک جاگری ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کے لیے مشکلات کا باعث بنا۔
عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کے ڈھانچے کی کمزوری کی وجہ سے مشکلات درپیش رہیں۔ معیشت کو اب بھی بڑی مشکلات کا سامنا ہے تاہم امید ہے 2024 میں پاکستانی شرح نمو 4 فیصد سے زیادہ رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News