Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالیاتی خسارہ 2560 ارب روپے تک پہنچ گیا

Now Reading:

مالیاتی خسارہ 2560 ارب روپے تک پہنچ گیا

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 2560 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت خزانہ نے مالیاتی آپریشنز سے متعلق رواں مالی سال کے 9 ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 2560 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ مالی اسی عرصے میں مالیاتی خسارہ 1650 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کل اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1621 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال 8429 ارب روپے کل اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا جو گزشتہ مالی سال 6808 ارب روپے تھے۔ جاری اخراجات میں بھی 1293 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

جولائی تا مارچ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی پر 2118 ارب روپے خرچ  کیے۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں  دفاعی بجٹ میں 98 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا مارچ حکومتی ریونیو 5874 ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال 4992 ارب روپے تھا۔ ایف بی آر محصولات سمیت صوبوں کے ریونیو میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر