ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے موقعے پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی بروز جمعرات تک حکومت پاکستان کے اعلان کے تحت اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکس بند رہیں گے۔
تعطیلات کے پیش نظر عوام اپنی بینکاری ٹرانزیکشنز 30 اپریل بروز ہفتے کو انجام دے لیں۔
Banks shall remain open on Saturday, April 30, 2022. Banks will ensure 24/7 availability of ATMs, Mobile Banking and Internet Banking etc. during Eid holidays
from 2nd to 5th May, 2022. See PR: https://t.co/D1T51IN4I4 pic.twitter.com/lEIGs3nxG4Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) April 28, 2022
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکس کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ عید کی تعطیلات میں تمام بینکس چوبیس گھنٹے متبادل ڈلیوری چینلز جیسے اے ٹی ایم ، موبائل بینکاری اور انٹرنیٹ بینکاری کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
