Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں میں 700 ارب کا اضافہ

Now Reading:

ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں میں 700 ارب کا اضافہ

پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری نے ملکی قرضوں میں 700 ارب روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں 700 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں سخت شرائط میں نرمی کے بعد اور بقیہ قرضوں کی اقساط جاری ہونے کی توقعات پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گذشتہ روز ڈالر کی پرواز رک گئی تھی۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر بڑھ کر 187.89 روپے کی سطح پر آگیا تھا لیکن کاروبار کے اختتامی وقت میں رسد و طلب کا فرق ختم ہونے سے اس کی قدر میں کمی واقع ہوئی تھی۔

انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ 27 پیسے کی کمی سے 186.70 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کی کمی سے 187.50 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا ہے جبکہ اس حوالے اسٹیٹ بینک نے تاحال کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے  ذخائرمیں 86 کروڑڈالر سے زائد کی کمی

Advertisement

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے اور شہباز شریف کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی کرنسی مارکیٹ میں استحکام دیکھنے کو ملا تھا۔

تاہم چند روز کی بہتری کے بعد ڈالر کی قدر میں تنزلی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جو پورا ہفتہ جاری رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر