
اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار موجود ہے۔
آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا ) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قلت، حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ترجمان نے کہا کہ اوگرا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News