فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوائنٹ آف سیل کی چوتھی قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی او ایس کی چوتھی قرعہ اندازی میں ایک ہزار خوش نصیب 50 ہزار فی کس انعام کے حق دار قرار پائے ہیں۔
پوائٹ آف سیل انوائس ویری فیکیشن کی چوتھی قرعہ اندازی میں دس لاکھ روپے کا ایک بمپر انعام ، 5 لاکھ روپے کے دو انعامات ، ڈھائی لاکھ روپے کے 4 اور پچاس ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
FBR congratulates 1017 lucky winners of 4th POS Computerised Ballot worth Rs.54 Million held at FBR (HQs), Islamabad this afternoon.https://t.co/5706HAJzhd
Advertisement— FBR (@FBRSpokesperson) April 15, 2022
ایف بی آر کی جانب سے اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا اورریٹیل کی سطح پر ٹیکس چوری کو روکنا ہے۔
مارچ میں 4 لاکھ پوائنٹ آف سیلز کی رسیدیں ٹیکس آسان ایپ میں رجسٹرڈ ہوئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں 2 لاکھ 60 ہزار رسیدیں رجسٹرڈ ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
