Advertisement
Advertisement
Advertisement

2021 میں اسلامی بینکاری اثاثوں میں 1.3 کھرب روپے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

2021 میں اسلامی بینکاری اثاثوں میں 1.3 کھرب روپے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ

2021 میں  میں اسلامی بینکاری اثاثوں میں 1.3 کھرب روپے کا تاریخی اضافہ  ریکارڈ ہوا ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  سال 2021 میں اسلامی بینکاری صنعت نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ۔

اسلامی بینکاری کے اثاثے 5 کھرب روپے کی حد کو عبور کرکے تاریخ کے بلند ترین 1308 ارب روپے اضافے  کے ساتھ 5577 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپازٹس 822 ارب روپے اضافے کے ساتھ 4211 ارب روپے تک جاپہنچے ہیں۔

اسلامی بینکاری صنعت کے اثاثوں میں 2021 میں 30.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسلامی بینکاری  ڈپازٹس اسی عرصے میں 24.2 فیصد بڑھے۔

Advertisement

دسمبر 2021 تک اسلامی بینکاری اثاثوں اور ڈپازٹس کا حصہ مجموعی بینکاری صنعت میں بالترتیب 18.6 فیصد اور 19.4 فیصد بڑھ گیا۔

اسلامی بینکاری صنعت کے اثاثوں میں اضافہ نجی اور سرکاری شعبے دونوں کی سرمایہ کاری سے  ممکن ہوا۔

Advertisement

2021 کے دوران اسلامی بینکاری صنعت کی جانب سے  کی جانے والی سرمایہ کاری میں 716 ارب روپے (38.1 فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا   جو ایک سال کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ بھی ہے۔

  حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ملکی ریاستی سکوک  بانڈز کے باعث اسلامی بینکاری صنعت کی سرمایہ کاری میں 591 ارب روپے (46.9 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

فنڈنگ ​​کے لحاظ سے  2021 کے دوران اسلامی بینکاری صنعت کے کرنٹ ڈپازٹس اور سیونگ ڈپازٹس میں بالترتیب 441 ارب روپے اور 277 ارب روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹس میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 2021 کے دوران 500 نئی اسلامی بینکاری برانچوں کے اضافے سے ملک میں اسلامی بینکاری خدمات کی دستیابی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اب 125 اضلاع میں برانچوں کی کل تعداد 3956 ہے جو ملک  بھر میں  موجود کمرشل بینکوں کی کل برانچوں کی تعداد کا تقریباً 25 فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر