
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روہے 48 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا تاہم اب 1 روپے 48 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 185 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Lb1wgzZQVr pic.twitter.com/XluX4Q0tBn
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) April 20, 2022
تین روز میں ڈالر 4 روپے سے زائد مہنگا ہوا، گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 188.44 پر بند ہوا تھا۔
کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی بحران ڈالر کی قیمتوں میں تیز اور فوری اضافے کی اصل وجہ ہے جو 7 اپریل کو 188.18 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم غیریقینی صورتحال کے خاتمے کے بعد روپے کی بحالی ایک عارضی رجحان ثابت ہوئی، گزشتہ جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں 188.18 روپے سے 3.50 روپے کم ہوکر 184.68 روپے کی سب سے بڑی تاریخی بحالی دیکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News