مفتاح اسماعیل نے معیشت سے متعلق اسد عمر کے بیان کو غلط بیانی قرار دے دیا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ، بلند ترین مہنگائی، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ روپے کی قیمت میں تاریخی کمی بھی اسی حکومت میں دیکھنے میں آئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟
وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں پزید لکھا کہ اسد عمر کی غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
