Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیا

Now Reading:

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا جبکہ بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 700 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گھروں کوایل این جی اورفرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی  مکمل بحال نہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار800 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 900 میگاواٹ ہی بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزارمیگاواٹ ہے، پن بجلی سے پیداوار میں کمی کی وجہ تربیلا ڈیم میں گذشتہ 2 ماہ سے پانی سے خالی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم سے صرف 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابرہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے، فیصل جاوید

Advertisement

منگلا ڈیم سے بجلی کی پیدوار 500 میگاواٹ ہے، اس تمام صورت حال کے بعد ملک کے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر