Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی نہیں دے سکتے قیمتوں پر نظر ثانی ہوگی، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی نہیں دے سکتے قیمتوں پر نظر ثانی ہوگی، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی نہیں دے سکتے قیمتوں پر نظر ثانی ہوگی۔

اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لئے کیا گیا فیصلہ انتہائی مشکل ہے اور اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کو پیٹرول پر 21 روپے اور ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ یومیہ ڈھائی ارب روپے اور 2 ہفتوں میں 36 ارب روپے بنتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی حکومتی اخراجات اور قرض میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ یہ سبسڈی سویلین وفاقی حکومت اور پورے بی آئی ایس پی یا احساس پروگرام کے اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے تحریری طور پر یہ عہد کر کے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے ہیں کہ پاکستانی عوام سے پیٹرولیم مصنوعات کی پوری قیمت کی وصولی کے ساتھ 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد وصول کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے وعدوں کے مطابق ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 236 روپے اور ڈیزل 264 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے۔

Advertisement

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام پر اتنی مہنگائی اور زیادہ ٹیکس لگانے کے حق میں نہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی مالی حالت کو مزید خراب نہیں ہونے بھی نہیں دے سکتے۔ ایسی صورت حال میں ہمیں سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس بات کو بھی ذہن نشین کرنا چاہیے کہ ایندھن پر سبسڈی سے حکومتی اخراجات اور قرض میں اضافہ ہورہا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد کی جاتی ہے لیکن اس کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات پر کم آمدنی والے پاکستانی زیادہ آمدنی والے پاکستانیوں کو سبسڈی دے رہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جب ایک کاروباری شخص اپنی لینڈ کروزر میں 80 لیٹر پیٹرول ڈلواتا ہے تو ملک کے غریب عوام اسے ایک ہزار 680 روپے کا تحٖہ دے رہے ہوتے ہیں، اور جن کوئی صنعتکار اپنے جنریٹر میں 2000 لیٹر پیٹرول ڈل؛واتا ہے تو پاکستانی عوام ہی اسے ایک لاکھ 4 ہزار روپے اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ کیا اسے منصفانہ کہا جاسکتا ہے۔

ایک او ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں منجمد کرنا ہی عمران خان کا سب سے تباہ کن فیصلہ ہے۔ حالانکہ عمران خان نے سی پیک کو روکا، آئین کو پامال کیا، عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا، مودی کی جیت کی خواہش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں منشیات رکھوائی، ڈسکہ میں انتخابی عملے کو اغوا کیا جب کہ برطانیہ سے ضبط شدہ رقم ملک ریاض کو واپس کردی۔

سرکاری دفاتر کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیوں سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے لیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ، وہ چاہیں گے کہ ہم سب اتوار کو بھی کام کریں لیکن ان سے درخواست کریں گے کے عید الفطر کے بعد ہفتے میں 2 چھٹیاں بحال کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر