
عالمی بینک نے موجودہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے جنوبی ایشیاء کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے۔
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی تھی۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان خطے میں نیپال اور سری لنکا سے بہتر ہے تاہم باقی ممالک جی ڈی پی گروتھ میں پاکستان سے آگے ہیں۔
عالمی بینک ک کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی شعبے میں سبسڈی سب سے بڑا چیلنج ہے، توانائی شعبے میں سبسڈی سب سے زیادہ ہے۔
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیاء میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔ اس سال جنوبی ایشیاء میں گروتھ 6.6 فیصد جبکہ اگلے سال 6.3 فیصد تک رہے گی۔
اس سال بھارت میں 8 فیصد، بنگلہ دیش میں 6.4 فیصد اور مالدیپ میں 7.6 فیصد گروتھ رہے گی۔
نیپال میں شرح نمو 3.7 فیصد، بھوٹان میں 4.4 فیصد اور سری لنکا میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News