وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ورلڈ بینک کے عہدے داروں سے ملاقات میں ملک میں معاشی اصلاحات کے لیے امداد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کے نائب صدر ہارٹونگ شیفر سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا بھی تھیں۔
اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے ورلڈ بینک حکام سے پاکستان کی مالی امداد سے متعلق بات چیت کی۔
پاکستانی وفد سے ملاقات کے بعد ہارٹونگ شیفر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں مفتاح اسماعیل اور عائشہ غوث پاشا سے ملاقات کے دوران پائیدار اور جامع ترقی سے متعلق پاکستان کے اہم اصلاحاتی ایجنڈا پر ورلڈ بینک کی معاونت کے لیے بات کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی۔
AdvertisementPleased to meet with Mr. Miftah Ismail of @FinMinistryPak and @AishaGPasha to discuss @WorldBank support for #Pakistan’s critical reform agenda for sustainable and inclusive growth.
[1/2] pic.twitter.com/PAL9bTOx5l
— Hartwig Schafer (@HartwigSchafer) April 23, 2022
ہارٹونگ شیفر نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران ہم نے مالیاتی استحکام، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، قابل تجدید توانائی کے فروغ، موسمیاتی تبدیلوں کی مناسبت سے زراعت اور اراضی کے قابل اعتماد انتظام پر بات چیت کی۔
وزیر خزانہ حکومت کی معاشی ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں ۔ جہاں انہوں نے 6 ارب کے بیل آؤٹ پیکیج کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
مفتاح اسماعیل پہلے ہی آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی پر اتفاق کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
