Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کی ایف بی آر کو غیر رجسٹرڈ چینی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

Now Reading:

صدر مملکت کی ایف بی آر کو غیر رجسٹرڈ چینی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کو غیر رجسٹرڈ چینی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس  وصولی بڑھانے  کے لیے چینی کے بڑے خریداروں اور غیر رجسٹرڈ  ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں  لانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس ڈیٹا کی دستیابی کے باوجود بھاری مقدار میں چینی کے خریدار ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ۔ چینی کے غیر رجسٹرڈ خریدار ٹیکس ادائیگی کی قومی ذمہ داری ادا نہیں کررہے ۔

دوسری جانب صدر مملکت نے ایف بی آر کی وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایات کے خلاف درخواست  بھی مسترد کردی کردی۔

وفاقی ٹیکس  محتسب نے پرائیویٹ شوگر ملز سے چینی کے غیر رجسٹرڈ خریداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے  کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

Advertisement

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران ملز نے مختلف غیر رجسٹرڈ خریداروں کو 2.7 ارب روپے کی چینی فراہم کی۔ صرف تین خریداروں کے پاس قومی ٹیکس نمبر تھا، ایف بی آر نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے پر توجہ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹوروں پر چینی آٹے اور گھی کی قیمت میں کمی

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ   شوگر ملز  کے پاس چینی کی سپلائی  اور خریداروں کا ریکارڈ ہوتا ہے ۔ ایف بی آر شوگر ملز کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے میں ناکام رہا ۔

محتسب نے چیف کمشنر،ایل ٹی او  کراچی کو ہدایت کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کریں۔

ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم کے خلاف صدر  مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ  ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز غیر رجسٹرڈ خریداروں کی معلومات اکٹھی کرنے میں چوکس نہیں   ہے۔ ایف بی آر ملز کے ماہانہ سیلز ٹیکس گوشواروں پر مطمئن ہیں، ڈیٹا کی جانچ نہیں کی جا رہی ۔

Advertisement

عارف علوی نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز شوگر ملز کے ڈیٹا کا بروقت تجزیہ کرکے خریداروں کی تفصیلات حاصل کر سکتی ہیں۔ ایف بی آر کی اپنے فرائض کی ادائیگی میں سنگین غفلت اور نااہلی بدانتظامی کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ٹیکس ادائیگی بڑھانے کے لیے محتسب کی سفارشات کو پوری چینی کے شعبے پر لاگو کیا جائے ۔ ایف بی آر 60 دنوں میں ٹیکس محتسب کو عملدرآمد کی جامع رپورٹ پیش کرے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر