
لاہور: محکمہ صنعت وتجارت پنجاب نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کردی ہے۔
محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم 317 رمضان بازاروں میں سستے آٹے کی سپلائی کے لئے فلور ملوں کو90 ہزار514 میٹرک ٹن گندم جاری کی جا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابتک رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کے65 لاکھ7 ہزار917 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے57 لاکھ 11 ہزار244 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔
22 اپریل کو رمضان بازاروں میں 3 لاکھ 19 ہزار239 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 2 لاکھ99 ہزار851 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔
کھلی مارکیٹوں میں اب تک 13 لاکھ 73ہزار65 تھیلے فراہم کئے گئے جن میں سے 12 لاکھ ایک ہزار733 تھیلے فروخت ہوئے، رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 400 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اسی طرح شوگر ملوں سے اب تک ایک کروڑ17 لاکھ 57 ہزار115 کلو گرام چینی اٹھائی گئی جس میں سے 82 لاکھ 44 ہزار587 کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔
22اپریل کو شوگر ملوں سے3 لاکھ 13 ہزار450 کلو گرام چینی اٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 75 روپے فی کلوگرام کے حساب سے 5 لاکھ 30 ہزار765 کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔
22 اپریل کو رمضان بازاروں میں ایک گلو گرام گھی کے18 ہزار 26 پیکٹ فروخت ہو ئے اور رمضان بازاروں میں گھی اوپن مارکیٹ سے 50 روپے فی کلو گرام کم نرخ پر فروخت ہورہاہے-
رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت11 لاکھ 43 ہزار421 کلو گرام فروخت ہوا جبکہ 58 ہزار709 درجن انڈے فروخت ہوئے۔
22 اپریل کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 351 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 363 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔
جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 132 اور کھلی مارکیٹ میں 138 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔
رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر6اشیاسیب، ٹماٹر، لیمن، بھنڈی اور خربوزہ نوٹیفائڈ ریٹس سے 25 فیصد کم نرخوں پر جبکہ 7اشیا آلو، پیاز، کدو، کیلا، دال چنا، بیسن اور کھجور رمضان پیکیج 2021 کی قیمتوں کے مطابق دستیاب ہیں۔
رمضان المبار ک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے1279 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے22 اپریل کو12 ہزار486 انسپکشنز کیں۔
چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر40 مقدمات درج ہوئے اور101 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
خلاف ورزیوں پر17 لاکھ 91 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا، ضلع لاہور میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1334انسپکشنز کی گئیں 54 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے لئے 193مقامات پر چھاپے مار گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News