کراچی کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کاامکان
چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے5 سالہ کارکردگی دیکھیں گے۔
بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت سماعت ہوئی ، ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور بھی سماعت میں شریک ہوئے۔
سی ای او آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد نے بتایا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں،جبکہ ہماری وصولیوں کی شرح سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی وصولیوں کی تفصیل جمع کرائیں، جو کمپنی کے پاس تفصیل نہیں وہ تفصیلات منگوالیں۔
چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ ہم نے کراچی میں2 لاکھ 16 ہزارکھمبوں کی ارتھنگ کرائی،آئیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں۔
چیئر مین نیپرا نے سی ای او آئیسکو کو کہا کہ آپ کہتے ہیں آئیسکو سب سے اچھی کمپنی ہے، میری بیوی نے کہا کل بجلی آٹھ مرتبہ گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میری بیوی نے کہا آپ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کیا ہو رہا ہوگا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ رات میرے سامنے بھی میرے گھر کی بجلی دو مرتبہ گئی، انہوں نے سی ای او آئیسکو کو کہا کہ لوگ بل دیتے ہیں ان کو بجلی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
