راولپنڈی میں گندم اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 21 چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ گندم اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 21 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔راولپنڈی ضلع میں 8 چیک پوسٹیں لگائی گئی ہیں۔
پرائیویٹ ملز کو صرف حکومتی پرمٹ پر گندم خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔گندم کی خریداری کے لیے سرکاری ریٹ 2200 روپے فی من مقرر ہے۔
ضلع راولپنڈی میں گوجرخان اور ٹیکسلا میں گندم کی خریداری کے سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے باڑیاں، گھوڑا گلی،گنگو بہادر، فاروقیہ،براہمہ بہتر انٹرچینج پر چوکیاں قائم کی ہیں۔
فتح جنگ انٹرچینج،سنگ جانی انٹرچینج اور ٹول پلازہ ایم ون موٹروے پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
