کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاہے جس سے کراچی کےصارفین پر سات ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفیصلی فیصلہ جاری کرے گی۔
کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قلت سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے ۔ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے چار ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔ گیس کی کمی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
