کے الیکٹرک مہنگے فیول کے مد میں صارفین سے ہر ماہ کروڑوں روپے وصول کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک تنزلی کی جانب گامزن ہے، شہرمیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔
اس کے علاوہ پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، بہادر آباد، لسبیلہ اور ناظم آباد سمیت متعدد علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
سرجانی ٹاؤن، محمود آباد، یاسین آباد اور فیڈرل بی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں 15 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
شہر میں بجلی کی طلب 3ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کو اس وقت 2250 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے صرف 750 میگاواٹ بجلی بنارہا ہے۔ فرنس آئل سے 375 میگاواٹ، ڈیزل سے صرف 11میگاواٹ اور دیگر ذرائع سے 58 میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی اور دیگر ذرائع سے 1442 میگاواٹ بجلی خریدتا ہے۔
کے الیکٹرک مہنگے فیول کے مد میں صارفین سے ہر ماہ کروڑوں روپے کی وصولی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وصولیوں کے باوجود کے الیکٹرک اپنے پلانٹس سے مکمل بجلی نہیں بنا رہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News