Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ بجٹ کا مقصد مالیاتی استحکام لانا، معیشت کی مجموعی لچک کو بہتر بنانا ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

آئندہ بجٹ کا مقصد مالیاتی استحکام لانا، معیشت کی مجموعی لچک کو بہتر بنانا ہے، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کا مقصد مالیاتی استحکام لانا اور معیشت کی مجموعی لچک کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ورلڈ بینک کے نائب صدر جنوبی ایشیا ریجن ہارٹ وِگ شیفر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہسین بھی موجود تھے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پاور ڈویژن، سیکرٹری اقتصادی امور، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں شامل تھے۔

وزیر خزانہ نے ہارٹ وِگ شیفر کو عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے درپیش مالیاتی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو درپیش ان مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئندہ بجٹ کا مقصد مالیاتی استحکام لانا اور معیشت کی مجموعی لچک کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے مختلف امدادی اقدامات فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ موجودہ حکومت مالیاتی خسارہ دور کرنے کے لیے ترجیحی شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائے گی۔

ورلڈ بینک کے نائب صدر نے بینک کی تجویز کردہ اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں رائے کا اظہار کیا اور  معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں حکومت پاکستان کے عزم کو سراہا۔

اجلاس میں میکرو اکنامک صورتحال، مالیاتی ذمہ داری اور قرض کی حد بندی کے قوانین اور پاور سیکٹر کے مالی استحکام پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر خزانہ نے سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

Advertisement

وزیر خزانہ نے کہا کہ  حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت اہم ہوگی۔

ہارٹ وِگ شیفر نے اصلاحاتی ایجنڈے اور ورلڈ بینک کے فنڈڈ منصوبوں پر عمل درآمد میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر