Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کی مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے نام پر طویل لوڈ شیڈنگ جاری

Now Reading:

کے الیکٹرک کی مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے نام پر طویل لوڈ شیڈنگ جاری

کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کی جان اور صحت سے کھیلنا شروع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں لوڈ شیڈنگ اور مینٹیننس کے نام پر بجلی کی بندش نے شہریوں کا برا حال کردیا ہے۔

شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باوجود متعدد علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کردی گئی ۔کئی علاقوں میں مینٹیننس کے علاوہ 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

 کے الیکٹرک نے گزشتہ روز مینٹیننس کے نام پر بجلی بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا  تاہم ایک  روز بعد ہی صبح 8 بجے سے مختلف علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر بجلی بند کردی گئی۔

گزشتہ روز ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا تھا کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کے پیش نظر کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

شدید موسم کے پیش نظر شہر میں کسی بھی قسم کے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دن میں چار  مرتبہ ساڑھے تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، سر سیدٹاؤن، نصرت بھٹو کالونی، اسکیم 33، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلشن معمار میں لوڈشیڈنگ جاری  ہے۔

اس کے علاوہ احسن آباد، اورنگی ٹاؤن ، تیسر ٹاؤن، سرجانی ،کورنگی، بھنس کالونی، گارڈن ،رامسوامی، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کیماڑی، منوڑہ، ماڈل کالونی، معین آباد اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں بھی طویل  لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام ہے۔ کے الیکٹرک کے تمام گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر