
اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں پسماندہ علاقوں کے لئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 100 ارب تک مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت منصوبہ مندی کے مطابق آئندہ مالی سال 23-2022 میں پسماندہ علاقوں کے لئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 100 ارب تک مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت منصوبہ مندی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے 50,50 فیصد پسماندہ علاقوں کے لئے رقم فراہم کریں گے جبکہ بجٹ میں بلوچستان کے تمام 13 لاکھ گھرانوں کو بی آئی ایس پی کور میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ بزنس فرینڈلی ہوگا، وزیر خزانہ
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی، فاٹا اور پاٹا کے پسماندہ علاقوں کو بھی اس فنڈ میں سے رقم جاری کی جائے گی۔
ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام اور غریب گھرانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News