Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

Now Reading:

پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان
سوئی گیس

اسلام آباد: یکم جولائی سے پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ آٗئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش میں اس بار حکومت کے پاس سسٹم گیس ٹیرف میں 40 سے 50 فیصد تک اضافے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا، اب سے آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ترمیم شدہ اوگرا قانون گیس ٹیرف اور ان پر عمل در آمد کرے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ سال بجٹ سے دونوں گیس کمپنیوں کو ٹریف میں جمود کی وجہ سے مزید نقصان نہ ہو اور اوگرا کے ترمیم شدہ قانون کو صحیح معنوں میں لاگو کیا جائے۔

وزارت خزانہ کے عہدیدرا کا کہنا تھا کہ اب تک دونوں سوئی گیس کمپنیوں سدرن اور ناردرن کو گذشتہ برسوں میں جمع ہونے والے 550 ارب کے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا مجموعی طور پر نقصان میں سے 350 ارب روپے سوئی نادردن اور 200 ارب روپے سوئی سدرن کو نقصان کا سامنا ہے جس کی اہم وجہ ٹریف میں مطلوبہ اضافہ نہ کرنا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب سوئی ناردرن پہلے ہی اپنی درخواست میں مالی سال 2022-23 کے لیے گیس کے نرخوں میں 66 فیصد اضافے اور سوئی سدرن نے گیس ٹیرف میں 46 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

اوگرا دونوں گیس کمپنیوں کی درخواستوں کی مستعدی کے بعد جون 2022 کے وسط تک ٹیرف میں اضافے کے بارے میں اپنا فیصلہ لے سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر