Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات آج سے شروع ہوں گے

Now Reading:

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات آج سے شروع ہوں گے

‏پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دوحہ میں شروع ہونے جارہے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات آج سے دوحہ میں ہونے جارہے ہیں جس میں سبسڈی کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں اضافے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات

Advertisement

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ‏دوحہ میں ہونے والے مذاکرات 25 مئی تک جاری رہیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی امور زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ پروگرام کی بحالی کے لیے حکومت کو پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی میں بتدریج کمی لانا ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بنیادی تشویش ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آ‏ئی ایم ایف کی دوسری شرط پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا خاتمہ ہے جبکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس بھی 23 مئی کو ہوگا۔

Advertisement

مزاکرات کے باعث نئے مالی سال 2022-23 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر