Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان

Now Reading:

پیٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبسڈی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول

دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نئی حکومت کے آتے ہی پاکستان پر بھی اثر انداز ہونے لگیں ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع  ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی ۔

اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے،16  مئی سے فی لیٹر پیٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے  4 پیسے ہے، 16  مئی سے ڈیزل پر سبسڈی  85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی ۔

Advertisement

مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے، 16  مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر  سبسڈی 50 روپے 44 پیسے ہو جائے گی ۔

لائیٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے، 16  مئی سے لائیٹ ڈیزل پر یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پوری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول  پر 45 روپے 15 پیسے بڑھا نا پڑیں گے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 195 روپے  فی لیٹر ہو جائے گی۔

مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل  کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ  سکتی ہے۔ مٹی کے تیل پر ساری سبسڈی ختم کرنے سے قیمت 176 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

لائیٹ ڈیزل کی مکمل  سبسڈی ختم کرنے سے قیمت فی  لیٹر 186 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی  پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے۔

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں کا  حتمی فیصلہ پیٹرولیم منسٹری وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر