Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ

اسلام آؓباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال فرح گوگی کو مکمل اختیار دیے، عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ ایندھن پر فی لیٹر 30 روپے ٹیکس لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ سبسڈی کو ختم کر دیں گے جبکہ عمران خان اور شوکت ترین جو معاہدہ کر کے گئے ہیں اس فارمولے کے تحت پیٹرول 100 اور ڈیزل 150 روپے تک بڑھنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میرے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگ متحمل نہیں ہوسکتے کہ قیمتوں کو بڑھایا جائے جس کی وجہ سے میں آئی ایم ایف کے پاس جاؤں گا  اور انہیں سمجھاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین یہ سب کر کے گئے ہیں جبکہ شوکت ترین کہہ رہے ہیں کہ وہ پیسے چھوڑ کر گئے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب میں فنانس سیکرٹری سے ملا تو 13 سو سے زائد ارب روپے کا خسارہ تھا، شوکت ترین بتائیں کہ کہاں پیسے چھوڑ کر گئے تھے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین بتائیں کہ جو معاہدہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا کہ اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ شرح سود کو بڑھاؤ اور معیشت کو سلو کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کر گئی ہے، عمران خان نے پونے 4 سال میں جو قرضہ لیا وہ گزشتہ 71 سال سے بھی زیادہ ہے۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت ضروری ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دوحہ جانا پڑ رہا ہے۔ آئی ایم ایف سے دو روز میں معاہدہ کر کے اچھی خبر لیکر آؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے گئے تھے؛ مفتاح اسماعیل کا اسد عمر کو جواب

جو ملک کی معیشت کو تباہ کر کے گیا ہے اس سے کیا امید لگانی ہے، عمران خان دھرنا دھرنا تو کھیل رہے ہیں لیکن اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ہم سے پہلے سے معلوم تھا کہ عمران خان کا دھرنا ان تاریخوں میں ہوگا جبکہ یہ کہتے ہیں کہ سازش ہوئی ہے۔

چین ہم سے دوستی کی بات کر رہا ہے جبکہ بلاول بھٹو کا چین میں پرتپاک استقبال بھی کیا گیا، شہباز شریف سبزی، آٹا اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے آئے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پر اضافی پیسے جو لگے اس کا حساب دو، دو کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں آگئے ان کا حساب دینا ہوگا اور معیشت کا بھی حساب دینا ہوگا۔

Advertisement

پی ٹی آٗئی کی دیگر قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی زیدی پیسے لیتے تھے جس کی وجہ سے ایل این جی کے ٹرمنل نہیں لگے۔

شہزاد اکبر کیوں گیا ہوا ہے،بات کیوں نہیں کرتا جبکہ شوکت ترین نے طبی آلات پر بھی ٹیکس لگائے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایک دن تو سچ بول دو۔

مفتاغ اسماعیل نے مزید کہا کہ ایک دن تو شوکت ترین سچ بول دو کہ تم پیسے نہیں چھوڑ کر گئے۔ عمران خان کے جو منہ میں آتا ہے بول دیتا ہے، اب وہ اداروں کو کہہ رہا ہے کہ نیوٹرل ہو جاؤ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر