
لاہور: شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے مابین چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔
ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے مابین چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔
حکومت چینی 70 روپے فروخت کرانا چاہتی ہے جس کو شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یکسر انکار کردیا ہے۔
ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یہ واضح کیا ہے کہ چینی کسی بھی صورت 70 روپے فی کلو نہیں دے سکتے کیونکہ چینی 70 روپے فی کلو دینے سے شوگر انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداواری قیمت کم ہے، 70 روپے کلو فروخت کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ تمام شوگر ملیں 70 روپے میں چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کی حکومت نے چینی کی مصنوعی قلت کی، مریم اورنگزیب
حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگر ملز مالکان سے استفسار کیا گیا ہے کہ گنے کے کا کاشتکاروں کو وقت پر ادائیگیاں کیوں نہیں کی گئی ہیں۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں گنے کی ادائیگیاں نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اجلاس میں کہا گیا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو جلد از جلد ادائیگیاں کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News