ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہوکر 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات آج سے شروع ہوں گے
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کی وجہ سے پاکستانی روپے پر مسلسل دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 1 روپے 90 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے تک بڑھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی مجموعی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا تھا جبکہ ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
