Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ نے حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کردی

Now Reading:

سینیٹ نے حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کردی
سینیٹ نے حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کردی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج اخراجات کو کم کرنے اور حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کردی ہے۔ مولاناعبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ملک اپنے حاجیوں کو سبسڈی دیتے ہیں تو حکومت پاکستان کیوں نہیں دے سکتی۔ وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتا کہ موجودہ سال حج اخراجات ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تک ہوں گے، حج اخراجات کا اعلان سب سے اہم ہوتا ہے جو دو دن پہلے سعودی حکومت نے کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے سمری کو منظوری کیلئے کابینہ کو بھیج دیا ہے جس میں کمیٹی کی جانب سے حج اخراجات کم کرنے اور حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کی حکومتیں حجاج کیلئے ریلیف فراہم کرتی ہیں، حکومت پاکستان بھی حجاج کیلئے سبسڈی فراہم کرے۔ کمیٹی میں بلوچستان کے حج گروپ آرگنائزرز کے کوٹے کے حوالے سے شکایات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری مذہبی امور آفتاب درانی نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر حج گروپ آرگنائزرز کو کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آٹھ سو ایک پرائیویٹ کمپنیوں میں حج کوٹہ تقسیم کیا ہے جن میں سے 64 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ آفتاب درانی کا کہنا تھا کہ نئی اندراج شدہ کمپنیوں کی تعداد 2907 ہے جس میں سے 311 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ بلوچستان کی نئی 311 کمپنیوں میں سے 194 کو نا اہل اور 117 کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ سینیٹ نے حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کردی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج اخراجات کو کم کرنے اور حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کردی ہے۔

مولاناعبدالغفور حیدری  کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ملک اپنے حاجیوں کو سبسڈی دیتے ہیں تو حکومت پاکستان کیوں نہیں دے سکتی۔

وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتا کہ موجودہ سال حج اخراجات ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تک ہوں گے، حج اخراجات کا اعلان سب سے اہم ہوتا ہے جو دو دن پہلے سعودی حکومت نے کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے سمری کو منظوری کیلئے کابینہ کو بھیج دیا ہے جس میں کمیٹی کی جانب سے حج اخراجات کم کرنے اور حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کی حکومتیں حجاج کیلئے ریلیف فراہم کرتی ہیں، حکومت پاکستان بھی حجاج کیلئے سبسڈی فراہم کرے۔

Advertisement

کمیٹی میں بلوچستان کے حج گروپ آرگنائزرز کے کوٹے کے حوالے سے شکایات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری مذہبی امور آفتاب درانی نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر حج گروپ آرگنائزرز کو کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آٹھ سو ایک پرائیویٹ کمپنیوں میں حج کوٹہ تقسیم کیا ہے جن میں سے 64 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

آفتاب درانی کا کہنا تھا کہ نئی اندراج شدہ کمپنیوں کی تعداد 2907 ہے جس میں سے 311 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ بلوچستان کی نئی 311 کمپنیوں میں سے 194 کو نا اہل اور 117 کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرافٹ آڈٹ فرم کی رپورٹ پر بلوچستان کی کمپنیوں سے شکایات وصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر