
اٹلس ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے مسلسل چوتھے ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یکم جون سے کمپنی کے تمام ماڈل کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3600 روپے سے 9 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔
سی ڈی 70 کی قیمت 3600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 2 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔
سی ڈی ڈریم کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے جائے گی۔
ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔
ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت 5 ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 98 ہزار 500 روپے اور سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔
سی بی 150 ایف کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف سلور کی قیمت 9 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 900 روپے تک پہنچ جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News